بھٹکل:8/نومبر (ایس او نیوز) آراین ایس رورل پالی ٹکنک مرڈیشور کے سماجی ترقی منصوبہ جات کے زیر اہتمام 3ماہ مدت کا مفت بیوٹشین تربیتی کیمپ آر این ایس پالی ٹکنک کے نائب پرنسپال کے مری سوامی نے افتتاح کیا۔ آر این ایس تعلیمی اداروں کے ڈائرکٹر ایم وی ہیگڈے نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کے ایسے مفت منصوبہ جات سے خواتین استفادہ کرتے ہوئے اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی بات کہی۔ ڈائس پر کورس کی استانی انیتا نائک، منصوبہ جات افسر پرکاش موجود تھے۔ ہرشیتا نے استقبال کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔ جیوتی نائک نے نظامت کی۔